تاریخ شائع کریں2020 27 January گھنٹہ 20:13
خبر کا کوڈ : 449467

قاتل وائرس کورونا کی چین میں تباہ کاریاں جاری ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ

چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی ، دو ہزار سات سو چوالیس افراد متاثر ہیں۔
چین نے وبا کو روکنے کے لیے عام تعطیلات میں بھی توسیع کر دی ہے۔حکام نے عام تعطیلات کوختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے
قاتل  وائرس کورونا کی چین میں تباہ کاریاں جاری ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ
چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہوگئی ، دو ہزار سات سو چوالیس افراد متاثر ہیں۔
چین نے وبا کو روکنے کے لیے عام تعطیلات میں بھی توسیع کر دی ہے۔حکام نے عام تعطیلات کوختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔
ادھر امریکا میں کورونا وائرس کے 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جن کا تعلق کیلی فورنیا، ایری زونا، الی نوائے اور واشنگٹن سے ہے۔ حکام کے مطابق 100 کے قریب مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔
امریکا نے پُراسرار وائرس کی ہلاکتوں میں اضافے کے بعد سب سے متاثرہ شہر ووہان کے قونصل خانے کے عملے اور اپنے شہریوں کو واپس بلانے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور ایک خصوصی پرواز 28 جنوری کو ووہان سے سان فرانسسکو کے لیے روانہ ہوگی۔
خطرناک اورتیزی سے پھیلتے وائرس کے پیش نظر فرانس نے متاثرہ ووہان شہر سے اپنے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd9n0o5yt0oo6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ