تاریخ شائع کریں2020 27 January گھنٹہ 20:09
خبر کا کوڈ : 449465

امریکی ریاستوں میں مسافر طیاروں کے حادثات میں کئے افراد ہلاک

امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جارجیا میں ایک انجن والے دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس میں مجموعی طور پر 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لیک سٹی میں ایک انجن والا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں صرف پائلٹ موجود تھا جس کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ہے۔
امریکی ریاستوں میں مسافر طیاروں کے حادثات میں کئے افراد ہلاک
امریکی ریاستوں فلوریڈا اور جارجیا میں ایک انجن والے دو طیارے گر کر تباہ ہوگئے جس میں مجموعی طور پر 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لیک سٹی میں ایک انجن والا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں صرف پائلٹ موجود تھا جس کی لاش ملبے سے نکال لی گئی ہے۔ خوش قسمتی سے گھر میں موجود ماں اور بیٹا طیارے کی آواز سن کر بھاگ کر باہر نکل آئے تھے اور محفوظ رہے۔
ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے گرنے کا دوسرا واقعہ ریاست جارجیا کی کوویٹا کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں جہاز جنگلاتی علاقے پر گر کر تباہ ہوا۔ اس حادثے میں پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوا۔
دونوں حادثوں میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، حادثات کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ طیاروں کی ملکیت کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ امریکا میں چھوٹے طیارے گرنے کے واقعات کی تعداد 6 ہوگئی ہے جس میں 10 کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb09basrhbaap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ