تاریخ شائع کریں2020 27 January گھنٹہ 17:17
خبر کا کوڈ : 449445

بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ

بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے  کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے سفارتخانے کے عملے کو نکالنے کا کام شروع کیا
بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے میں امریکی سفارتخانے کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملہ
بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے میں امریکی سفارتخانے کے 5 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں اتوار کی رات امریکی سفارتخانے پر ہونے والے راکٹ حملے  کے بعد امریکی ہیلی کاپٹروں نے سفارتخانے کے عملے کو نکالنے کا کام شروع کیا۔
امریکی فوج کے ایک آفیسر نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹ حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ کاتیوشا میزائل سے کیا گیا تاہم انہوں نے ہلاک اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا۔
واضح رہے کہ بغداد میں اتوار کی رات گرین زون پر 5 راکٹ داغے گئے کہ جن میں سے ایک امریکی سفارتخانے پر لگا۔
عراق میں امریکی سفارتخانے پر گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی بار راکٹ حملے کئے گئے۔
https://taghribnews.com/vdcjxhexiuqexxz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ