تاریخ شائع کریں2020 26 January گھنٹہ 20:03
خبر کا کوڈ : 449342

ایران کے وزیر خارجہ کی عمانی ہم منصب سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے سوئیزرلینڈ سے واپسی پر تہران میں مختصر قیام کیا اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ملاقات کی۔
ایران کے وزیر خارجہ کی عمانی ہم منصب سے ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے سوئیزرلینڈ سے واپسی پر تہران میں مختصر قیام کیا اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اس ملاقات میں تمام ملکوں کے لیے جہاز رانی اور توانائی کے تحفظ کی لازمی ضمانتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ 
دو طرفہ اور علاقائی تعاون اور خاص طور سے آبنائے ہرمز میں ایران اور عمان کے درمیان تعاون کا موضوع بھی وزیر خارجہ ظریف اور یوسف بن علوی کے درمیان مذاکرات میں زیر بحث آیا۔
پچھلے تیس روز کے دوران عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کا یہ چوتھا دوہ تہران ہے۔ 
وہ گزشتہ ہفتے منگل کے روز بھی مختصر دورے پر تہران آئے تھے اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے ملاقات باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ 
https://taghribnews.com/vdcfj1dj0w6djma.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ