تاریخ شائع کریں2020 26 January گھنٹہ 19:58
خبر کا کوڈ : 449341

صدر حسن روحانی نے بھارتی ہم منصب کو یوم جمہوریت پر مبارک باد پیش کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے صدر اور وزیراعظم کو الگ الگ پیغامات ارسال کرک
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے صدر اور وزیراعظم کو الگ الگ پیغامات ارسال کرکے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر حسن روحانی نے بھارتی ہم منصب کو یوم جمہوریت پر مبارک باد پیش کی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہندوستان کے صدر اور وزیراعظم کو الگ الگ پیغامات ارسال کرکے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ہندوستان کے صدر رام ناتھ کوند اور وزیراعظم نریندر مودی کو الگ الگ پیغامات ارسال کرکے ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔ صدر روحانی نے اپنے تہنیتی پیغامات میں اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں میں پائی جانے والی صلاحیتوں اور توانائیوں کے پیش نظر ایران اور ہندوستان کی قوموں مفادات کے تحت سبھی میدانوں میں تہران اور نئی دہلی کے تعاون میں پہلے سے زیادہ فروغ آئے گا۔ صدر حسن روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ براعظم ایشیا میں دو قدیم تہذیبوں کے حامل ایران اور ہندوستان نے دوطرفہ تعلقات کے سنہرے دور گذارے ہیں کہا کہ دونوں ملکوں کے وسیع تاریخی اور ثقافتی اشتراکات کے پیش نظر دونوں ملکوں کے تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔
https://taghribnews.com/vdceeo8ezjh8exi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ