تاریخ شائع کریں2020 26 January گھنٹہ 19:13
خبر کا کوڈ : 449330

غزہ پٹی پر غاصب صہیونی فوج کے جنگی طیاروں کے فضائی حملے

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نےغزہ کے بعض علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مغربی علاقے میں بعض مقامات پر بمباری کی ہے
غزہ پٹی پر غاصب صہیونی فوج کے جنگی طیاروں کے  فضائی حملے
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نےغزہ کے بعض علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ کے جنوب میں واقع شہر خان یونس کے مغربی علاقے میں بعض مقامات پر بمباری کی ہے ۔ اسرائیل کے حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاھو اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مجوزہ سازشی منصوبے، سینچری ڈیل کے بارے میں گفتگو کرنے والے ہیں۔صیہونی حکومت نے دسمبر دوہزار سترہ سے غزہ پٹی پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔غزہ پٹی ، دوہزار چھے سے صیہونی حکومت کے بری ، بحری اور فضائی محاصرے میں ہے جس کے باعث یہاں کے باشندوں کو بے پناہ مسائل کا سامنا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc1oq0x2bq018.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ