تاریخ شائع کریں2020 26 January گھنٹہ 18:50
خبر کا کوڈ : 449326

بھارتی ریاست کے کالج میں خواتین کے برقہ پہنے پر پاندی عائد کردی گئی

بھارتی ریاست بہار کے ایک سرکاری کالج میں طالبات پر برقعہ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر مسلم برادری نے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست بہار کے ایک سرکاری کالج میں طالبات پر برقعہ پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس پر مسلم برادری نے شدید احتجاج بھی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں جے ڈی وومن کالج کی انتظامیہ نے طالبات پر کلاس میں برقعہ پہن کر آنے پر پابندی عائد کردی، جس پر مسلم برادری اور شہر کے معززین نے شدید احتجاج کیا اور معاملہ سوشل میڈیا تک پہنچا تو کالج انتظامیہ کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا۔کالج انتظامیہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ برقعہ پہننے پر پابندی غلط فہمی کا نتیجہ تھی، ہم نے ایک ڈریس کوڈ وضع کیا تھا جس کے تحت تمام طالبات کو کالج کے مقرر کردہ ڈریس کوڈ کے مطابق آنا ہوگا۔ ڈریس کوڈ کا مقصد کسی مخصوص گروہ کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ طالبات میں یکسانیت پیدا کرنا تھی۔
دادھروسری جانب طالبات کے والدین نے کالج نوٹس دکھایا جس میں واضح طور پر برقع پہن کر کالج نہ آنے کی ہدایت کی گئی ہے اور خلاف ورزی پر 250 روپے جرمانہ عائد کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی تاہم فیصلہ واپس لینے پر والدین نے کالج انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔
https://taghribnews.com/vdchiwnk-23nkxd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ