تاریخ شائع کریں2020 26 January گھنٹہ 14:28
خبر کا کوڈ : 449302

اسرائیلی فوج فلسطین میں ظلم کا راج قائم کئے ہوئے ہے

پاکستان کے اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر دنیا بھر میں عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔
جمعیت علماء پاکستان کے صدر و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ سیکولراور لادین قوتوں کا مقابلہ علم دین کے ہتھیار سے کیا جائے
اسرائیلی فوج فلسطین میں ظلم کا راج قائم کئے ہوئے ہے
پاکستان کے اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ مسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر دنیا بھر میں عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔
جمعیت علماء پاکستان کے صدر و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ سیکولراور لادین قوتوں کا مقابلہ علم دین کے ہتھیار سے کیا جائے اورعالم دین بن کر دنیا میں اسلام کے پیغام امن و محبت‘ اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینے اور اسلام کے خلاف زہر اگلنے والوں کا مقابلہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ مغربی استعماری قوتیں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں مسلمانوں پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر دنیا بھر میں عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے اور کشمیر‘ فلسطین‘ برما‘ شام‘ عراق‘ لیبیا اور افغانستان میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے جبکہ ہندوستان میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج فلسطین میں ظلم کا راج قائم کئے ہوئے ہے شام‘ اردن‘ لیبیا میں بمباری کر کے مسلمانوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے جبکہ برما میں روہنگیا مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbg9ba5rhbafp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ