تاریخ شائع کریں2020 25 January گھنٹہ 21:45
خبر کا کوڈ : 449240

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی گذشیہ ہفتے کی خبروں پر ایک نظر

مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبروں کا خلاصہ پیش کیا جارہا ہے۔
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبروں کا خلاصہ پیش کیا جارہا ہے۔
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی گذشیہ ہفتے کی خبروں پر ایک نظر
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی گذشیہ ہفتے کی خبروں پر ایک نظر
 قریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے گذشتہ ہفتے کی اہم خبروں کا خلاصہ پیش کیا جارہا ہے۔
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین حمید شھریاری سے پاکستان سے آئے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کے اراکین کی ملاقات۔
اجلاس میں مجمع جہانی کے سربراہ نے کہا " امت اسلامی اسی وقت وجود میں آسکتی ہے جب مسلمان قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کریں۔
انہوں نے سردار حاج قاسم سلیمانی اور ابو مھدی المہندس کی شہادت سے متعلق کہا " کیا وجہ تھی کہ ان دوشہیدوں کی تشیع جنازہ اس قدر شان سے انجام پائی؟ اان دو شہیدوں کا اسلام کی خدمت کے لیے پایا جانے والا خلوص ہی عوام کے دلوں میں محبت کا سبب بنا ہے"۔
امریکہ کا مسلمانوں کے خلاف سب سے بڑا حربہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کرنا ہے جس کے ذریعے وہ مسلمانوں کے پاس موجود قدرتی وسائل پر قبضہ کرسکے۔
ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے جماعت اسلامی  پاکستان کے سربراہ  " لیاقت بلوچ" نے اپنے خطاب میں سردار قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور سردار کی خدمات کو سراہا۔
سیستان میں سیلاب زدگان کی مدد میں شیعہ سنی وحدت کی مثالی ہے
گذشتہ چند دنوں میں سیستان و بلوچستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے صوبے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اگرچہ کہ اس سیلاب میں جانی نقصان بہت کم ہوا لیکن مالی نقصان بہت زیادہ تھا۔ گھروں کا بہہ جانا یا گھروں میں پانی کے بھر جانے کی وجہ سے گھریلوں ساز و سامان خراب ہوگیا تھا۔
لیکن ایرانی عوام کے اتحاد اور مدد نے ان تمام مسائل کا مل کر سامنا کیا اور سیستان و بلوچتان کی عوام کو درپیش مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ حکومتی عھدیداران اور سپاہ پاسداران کی جانب سے کیے گئے اقدامات غیر معمولی تھے۔ عوام کی جانب سے ایک دوسرے کی بغیر کسی مذہبی یا لسانی تفریق کے مدد کی گئی جس کی مثال کہیں نہیں ملتی اور ایران میں شیعہ وسنی اتحاد کا مظہر بن کر دنیا کے سامنے ظاہر ہوئی ہے۔
مجمع جہانی تقریب مذاہب کی جانب سے یوسف دیدات کو دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے پر تعزیتی پیغام
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کی جانب سے جنوبی افریقا میں مبلغ اسلام " شیخ یوسف دیدات" کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا گیا ہے جس کا متن درج ذیل ہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
مبلغ دین احمد دیدات کے فرزند، شیخ یوسف دیدات کو دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کی افسوس ناک خبر ملی جس کے باعث دلی صدمہ پہچا۔ مرحوم نے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسیحیت کے مقابلے میں  اسلام کا دفاع کیا اور استقباری نظام کا مقابلہ کیا۔
شیعہ مکتب اور ایران ہراسی استکبار کا پرانہ حربہ ہے
مرجمع تقلید آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے حج و زیارات کے شعبے میں ولی فقیہ کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا " عالمی استکبار اور مغرب ایک جانب سیاسی اعتبار سے ایران کو نقصان پہچا رہی ہے اور دوسرے جانب سے وھابیت کو تقویت دے کر مکتب تشیعوں کے خلاف سازش کررہی ہے"۔
آیت اللہ مکارم نے مسلمانوں کے درمیان وحدت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا " جس قدر آج کے زمانے میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے اس سے پہلے کبھی نہیں تھی اور یہ وحدت ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کیے بغیر ایجاد نہیں ہوسکتی"۔
https://taghribnews.com/vdcc0oq0x2bq0i8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ