QR codeQR code

ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب کو کرارا جواب

ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عام ممالک اپنے قونصل خانوں کو مذبح خانوں میں تبدیل نہیں کرتے ہیں۔

25 Jan 2020 گھنٹہ 21:27

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر سعودی عرب کے  وزیر مملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیر کے بے بنیاد الزامات پر اپنے ردعمل


ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عام ممالک اپنے قونصل خانوں کو مذبح خانوں میں تبدیل نہیں کرتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر سعودی عرب کے  وزیر مملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیر کے بے بنیاد الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عام ممالک اپنے قونصل خانوں کو مذبح خانوں میں تبدیل نہیں کرتے، اپنے ہمسایوں پر حملہ نہیں کرتے، انسانی بحران کا باعث نہیں بنتے اور مذاکرات سے انکار نہیں کرتے اور ایران مذاکرات کے لئے کوئی پیشگی شرط  نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیرنے منگل کے روز ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں بے بنیاد دعوی کرتے ہوئے ایران  پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام عائد کیا اور کہا کہ جب ایران ایک عام ملک کی طرح موقف اپنائے تو ہم اپنے تعلقات کو بحال کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 449235

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449235/ایرانی-وزیر-خارجہ-کا-سعودی-ہم-منصب-کو-کرارا-جواب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com