تاریخ شائع کریں2020 25 January گھنٹہ 19:09
خبر کا کوڈ : 449220

شاہ محمود قریشی پر نامعلوم حملہ آور کا پتھر سے حملہ

اکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی پر ملتان میں کسی نامعلوم شخص نے پتھر سے حملہ کردیا
 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں پی ٹی آئی رہنما راؤ محسن کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھےکہ اس دوران نامعلوم شخص کی جانب سےان پر پتھر اچھالاگیا مگر وہ بال بال بچ گئے
شاہ محمود قریشی پر نامعلوم حملہ آور کا پتھر سے حملہ
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی پر ملتان میں کسی نامعلوم شخص نے پتھر سے حملہ کردیا لیکن وہ اس حملے میں بال بال بچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں پی ٹی آئی رہنما راؤ محسن کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھےکہ اس دوران نامعلوم شخص کی جانب سےان پر پتھر اچھالاگیا مگر وہ بال بال بچ گئے اورپھینکا گیاپتھر پی ٹی آئی کی رہنما قربان فاطمہ کے پاؤں پر لگا۔
پتھر پھینکنے کے واقعے کے بعد بھی شاہ محمودقریشی نے میڈیاسےگفتگو جاری رکھی اور اپنی بات مکمل کرکے وہاں سے گئے، تاحال پتھر پھینکنے والے شخص کے بارے میں کچھ پتہ نہیں لگ سکا ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcauonyw49nyu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ