تاریخ شائع کریں2020 25 January گھنٹہ 18:39
خبر کا کوڈ : 449217

ترکی میں زلزلے کے باعث ہزاروں افراد زخمی و متعدد ہلاک

صوبہ الازیغ کے علاقے سیوریچہ میں سیکڑوں مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔
زلزلے کی قوت ریکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے۔ترکی کے دیگر صوبوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
ترکی میں زلزلے کے باعث ہزاروں افراد زخمی و متعدد ہلاک
ترکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقی صوبے الازیغ کے علاقے سیوریچہ میں جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات آنے والے خوفناک زلزلے میں بڑے پیمانے پر مکانات اور عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں اور اب تک بائیس افراد کے جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے -
زلزلے کی قوت ریکٹر اسکیل پر چھے اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی ہے -
ترکی کے دیگر صوبوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلے کے جھٹکے بیس سیکینڈ تک محسوس کئے گئے -
بعض میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے عراق شام اور ایران کے سرحدی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے -
ترکی کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ الازیغ کے علاقے سیوریچہ میں سیکڑوں مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgqy9tuak9tx4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ