QR codeQR code

امریکہ وزیر خارجہ نے سردار قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا جرم قبول کرلیا

امریکی وزیر خارجہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے لئے انجام پانے والے دہشتگردانہ حملے میں اپنے کردار کا اعتراف کیا ہے۔

24 Jan 2020 گھنٹہ 23:45

مائیک پامپئو نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے میں ان کا کردار رہا ہے


امریکی وزیر خارجہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے لئے انجام پانے والے دہشتگردانہ حملے میں اپنے کردار کا اعتراف کیا ہے۔
ارنا نیوز کے مطابق مائیک پامپئو نے امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے سے متعلق ٹرمپ کے فیصلے میں ان کا کردار رہا ہے۔
مائیک پومپئو نے امریکیوں کے درمیان رجزخوانی کرتے ہوئے امریکہ کے اس دہشتگردانہ اور بزدلانہ حملے کو شجاعانہ قرار دیا.اس سے قبل خبری ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ امریکی نائب صدر مائیک پینس اور وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے درخواست کی تھی کہ وہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے لئے حکم صادر کریں۔
واضح رہے کہ امریکی دہشت گردوں نے عراق میں بغداد ایئرپورٹ کے نزدیک تین جنوری کو ایک کارروائی کی جس میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور انکے چند ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا ۔امریکی وزارت جنگ نے اس دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس دہشت گردی کا حکم براہ راست امریکی سرغنہ ٹرمپ نے دیا تھا ۔دنیا کے بہت سے ممالک، شخصیات اور تنظیموں نے امریکی دہشت گردی کی سخت مذمت کی ۔


خبر کا کوڈ: 449116

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449116/امریکہ-وزیر-خارجہ-نے-سردار-قاسم-سلیمانی-کو-شہید-کرنے-کا-جرم-قبول-کرلیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com