تاریخ شائع کریں2020 24 January گھنٹہ 23:42
خبر کا کوڈ : 449115

سردار قاسم سلیمانی پر حملہ دہشتگردی اور عالمی حقوق کی خلاف ورزی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی پرامریکی حملہ سرکاری دہشت گردی اور عالمی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے مشرق وسطی اور مسئلہ فلسطین کے موضوع پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قاسم سلیمانی پرامریکی حملے کو جو سرکاری دہشتگردی اور عالمی حقوق کی خلاف ورزی کی کھلی علامت تھی ایک بزدلانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سازش کا مقصد علاقے میں تنازعات کو بڑھانا تھا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 2020 کے ابتدائی دنوں کے موقع پر اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ تھی لہذا یہ سوال بہت ہی اہم ہے کہ کیوں سلامتی کونسل مقبوضہ فلسطین کے مسائل کو ختم نہیں کر سکی ہے۔؟
مجید تخت روانچی نے کہا کہ سلامتی کونسل ملک کے اندر اور باہر لاکھوں فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ میں کیوں ناکام ہے؟ کیوں غاصب صہیونی حکومت سے جو مختلف عالمی جرائم کا ارتکاب کرتی ہے سے مقابلہ نہیں کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور اپنی پوزیشن سے غلط فائدہ اٹھانے کے ساتھ جو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بھی ہے، صہیونیوں کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔
ایرانی مندوب نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اپنی ساکھ  کو خراب ہونے سے روکنے، جنرل سلیمانی کی شہادت کے خلاف اور مشرق وسطی میں اپنی ماضی کی غلطیوں کو دور کرنے کے مقصد سے پورے خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کو روکنے کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہیئں۔
https://taghribnews.com/vdcdfn0okyt0of6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ