QR codeQR code

عراقی عوام اپنے ملک میں امریکا کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہے

حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ عراقی قوم نے آج ایک بار پھر اس بات پر تاکید کر دی

24 Jan 2020 گھنٹہ 23:38

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف عراقی عوام کے ملین مارچ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ عراقی عوام امریکا کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہے


لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف عراقی عوام کے ملین مارچ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ عراقی عوام امریکا کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہے۔
حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ عراقی قوم نے آج ایک بار پھر اس بات پر تاکید کر دی کہ وہ پختہ عزم کے ساتھ امریکا کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہیں۔    
حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ بغداد کے اسکوائرز اور سڑکوں پرعراقی لاکھوں کی تعداد میں عراقی عوام کی موجودگی، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عراق کے شریف اور حریت پسند عوام ملک میں غاصب امریکیوں کی موجودگی پر راضی نہیں ہیں۔
تحریک حزب اللہ کے بیان میں عراقی عوام کے ملین مارچ کی قدردانی کرتے ہوئے جس میں امریکا کی تسلط پسندی اور غاصبانہ قبضے کے مقابلے میں اپنی یکجہتی پر تاکید کی گئی ہے، آیا ہے کہ عراقی عوام کا شجاعانہ اور شرافت مندانہ موقف، عرب اور مسلم امۃ کے صادقانہ موقف کی عکاسی ہے جو امریکا کے غاصبانہ قبضے اور اپنے اثاثوں پر واشنگٹن کی تسلط پسندی کے خلاف متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔
حزب اللہ عراق نے امید ظاہر کی ہے کہ عراقیوں کے مظاہرے، عرب اور اسلامی ممالک میں وسیع تحریکوں اور مظاہروں کا مقدمہ بنیں گے اور ہمارا پورا علاقے غاصبوں اور ان کے ایجنٹوں سے آزاد ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 449114

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449114/عراقی-عوام-اپنے-ملک-میں-امریکا-کے-غاصبانہ-قبضے-خلاف-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com