امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسافر طہارہ پرواز کے دوران حادثے کا شکار
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا کے کورونا میونسپل ایئرپورٹ کے رن وے سے متصل میدانی علاقے پر ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔
شیئرینگ :
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا کے کورونا میونسپل ایئرپورٹ کے رن وے سے متصل میدانی علاقے پر ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے گرتے ہی آگ بھڑک اُٹھی تھی جس سے طیارہ جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، ملبے سے 4 افراد کی جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں شناخت کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس دوران کورونا ایئرپورٹ کو ہر قسم کی پرواز کے لیے بند رکھا گیا جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔