QR codeQR code

یمن کے التحیتا اور حیس کے علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بدترین بمباری

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم میں چھے بار بمباری کی ہے

24 Jan 2020 گھنٹہ 20:58

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم پر چھے بار بمباری کی


جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم میں چھے بار بمباری کی ہے
ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم پر چھے بار بمباری کی - خبروں میں کہا گیا ہے کہ بمباری اور دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں - جارح سعودی اتحاد کے ان وحشیانہ ہوائی حملوں میں ہوئے جانی اور مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں - ادھر یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد نے ایک بار پھر فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے التحیتا اور حیس علاقوں پرگولہ باری کی - یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے التحیتا اور حیس علاقوں پر دسیوں توپ کے گولے اور گرینیڈ فائر کئے ہیں - دسم7بر دوہزار اٹھارہ میں اسٹام ہوک میں یمنی اور سعودی وفود کے درمیان یمن کے صوبے الحدیدہ میں فائربندی کا معاہدہ ہوا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد نے ایک دن بھی اس فائربندی پر عمل نہیں کیا -


خبر کا کوڈ: 449108

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449108/یمن-کے-التحیتا-اور-حیس-علاقوں-پر-سعودی-جنگی-طیاروں-کی-بدترین-بمباری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com