تاریخ شائع کریں2020 24 January گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 449092

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی جھوٹی ھیبت کو خاک میں ملا دیا ہے

تہران کےخطیب جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے اپنے خطبہ جمعہ میں کہا
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی عین الاسد چھاؤنی پر ایران کے میزائلی حملے نے امریکا کی فوجی طاقت کا غرور خاک میں ملادیا
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے امریکی جھوٹی ھیبت کو خاک میں ملا دیا ہے
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا ہے کہ عراق میں دہشت گرد امریکی فوج کی عین الاسد چھاؤنی پر ایران کے میزائلی حملے نے امریکا کی فوجی طاقت کا غرور خاک میں ملادیا
تہران کےخطیب جمعہ حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے اپنے خطبہ جمعہ میں گذشتہ ہفتے رہبرانقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جانے والی تاریخی نماز جمعہ میں تہران کے دسیوں لاکھ نمازیوں اور انقلابیوں کی شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ایک بار پھر نماز جمعہ میں تاریخی شرکت کرکے رہبرانقلاب ، امام خمینی اور شہدا کی امنگوں اور مشن سے اپنی بھرپور وفاداری کا اعلان کیا - انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امریکی فوج کے ہاتھوں سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت علاقے میں امریکا کی غیر قانونی فوجی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہے اور اب علاقے میں واشنگٹن کے اتحادیوں کا بھی شیرازہ بکھرنے والا ہے -
تہران کے خطیب جمعہ نے عراق میں امریکا مخالف ملین مارچ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے دلیر اور شجاع عوام نے جمعہ کو غیر معمولی ملین مارچ کرکے ایک اور یوم اللہ کی بنیاد رکھی ہے جنھوں نے علاقے کی دیگر مسلم اقوام کی طرح امریکا مردہ باد کے نعروں سے امریکی ایوانوں پر لرزہ طاری کردیا - انہوں نے امریکی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم اقوام کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیا -
https://taghribnews.com/vdchwwnki23nkvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ