تاریخ شائع کریں2020 24 January گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 449089

سردار قاآنی کے قتل کی امریکی دھمکی کی عالمی قوانین میں کوئی جگہ نہیں

روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ایرانی سپاہ قدس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی کے بارے میں امریکہ کی قتل کی دھمکی پر رد عمل ظا
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایرانی سپاہ قدس کے نئے سربراہ کے بارے میں امریکہ کی طرف سے قتل کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
سردار قاآنی کے قتل کی امریکی دھمکی کی عالمی قوانین میں کوئی جگہ نہیں
روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایرانی سپاہ قدس کے نئے سربراہ کے بارے میں امریکہ کی طرف سے قتل کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ایرانی سپاہ قدس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی کے بارے میں امریکہ کی قتل کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ کی طرف سے سپاہ قدس کے نئے سربراہ جنرل قاآنی کو قتل کرنے کی دھمکی کوناقابل قبول قراردیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ  امریکی دھمکی کی عالمی قوانین میں کوئی جگہ نہیں اور امریکہ کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔حال ہی میں ایران کے امور میں امریکی نمائندے برائن ہک نے سپاہ قدس کے نئے سربراہ کو قتل کرنے کی دھمکی تھی ۔
https://taghribnews.com/vdcdjn0onyt0oz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ