QR codeQR code

سینچری ڈیل نامی امریکہ کے سازشی منصوبے کو بھی مسترد کرتے ہیں

فلسطینی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں کسی بھی طرح کے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا ہے

24 Jan 2020 گھنٹہ 14:55

بیت المقدس کے سلسلے میں فلسطین کا موقف ثابت و پائدار ہے اور فلسطینی انتظامیہ ، اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور ایسی فلسطینی مملکت کی تشکیل کی خواہاں ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو


فلسطینی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں کسی بھی طرح کے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا ہے
محدود اختیارات کی حامل فلسطینی انتظامیہ کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے کہا ہے کہ بیت المقدس کے سلسلے میں فلسطین کا موقف ثابت و پائدار ہے اور فلسطینی انتظامیہ ، اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے اور ایسی فلسطینی مملکت کی تشکیل کی خواہاں ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔ انھوں نے سینچری ڈیل نامی امریکہ کے سازشی منصوبے کو بھی مسترد کردیا۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ منگل کو صیہونی حکومت کے  وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات سے پہلے سنیچری ڈیل کی رونمائی کریں گے۔ صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل تیرہ نے سینچری ڈیل کی مختلف تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تفصیلات ایک سال پہلے کی ہیں اور اس عرصے میں امریکی حکام نے اس کی  شرائط صیہونی حکومت کے مفاد میں تبدیل کردی ہیںامریکہ کے سینچری ڈیل منصوبے کی بنیاد پر بیت المقدس صیہونی حکومت کو دے دیا جائےگا اور دیگر ممالک میں پناہ گزیں فلسطینیوں کو وطن واپسی کا حق نہیں ہوگا اور فلسطینیوں کی مالکیت صرف غزہ پٹی اور غرب اردن کی باقی بچی زمینوں تک محدود ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 449084

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449084/سینچری-ڈیل-نامی-امریکہ-کے-سازشی-منصوبے-کو-بھی-مسترد-کرتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com