QR codeQR code

اسلام آباد کسی کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا

ایلس ویلز کے مداخلت پسندانہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چین اور پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے

24 Jan 2020 گھنٹہ 14:51

چین اور پاکستان کی وزارت خارجہ نے چین و پاکستان اقتصادی کوریڈور کے تعلق سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کسی تیسرے ملک کو ہمارے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہی ہے


چین اور پاکستان کی وزارت خارجہ نے چین و پاکستان اقتصادی کوریڈور کے تعلق سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کسی تیسرے ملک کو ہمارے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہی ہے۔
ایلس ویلز کے مداخلت پسندانہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے چین اور پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کسی بھی تیسرے ملک کو اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا اور اُس نے اس عظیم اقتصادی منصوبے کے تمام پہلوؤں پر اچھی طرح غور کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کر کے امریکی عہدیدار کے بیان کو دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں واضح مداخلت قرار دیا۔
واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے دعوی کیا تھا کہ چین اور پاکستان سی پیک منصوبے میں ایسے کمپنیوں کی مدد لے رہے ہیں جو ورلڈ بینک کی بلیک لسٹ میں شامل ہیں اور پاکستان کا یہ اقدام ایف اے ٹی ایف سے اُس کے باہر نکلنے کا سبب بن سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ کو چین کے بڑھتے اقتصاد کی جانب سے ہمیشہ تشویش رہی ہے اور وہ اس کی اقتصادی ترقی کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 449083

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449083/اسلام-آباد-کسی-کو-اپنے-معاملات-میں-مداخلت-کی-اجازت-نہیں-دے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com