تاریخ شائع کریں2020 23 January گھنٹہ 23:36
خبر کا کوڈ : 449048

جنرل قاآنی کو قتل کرنے کی دھمکی نے امریکہ کے اصلی چھرے کا آشکار کردیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے جنرل قاآنی کو قتل کرنے کی دھمکی پر شدید رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے جنرل قاآنی کو قتل کرنے کی دھمکی پر شدید رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے
جنرل قاآنی کو قتل کرنے کی دھمکی نے امریکہ کے اصلی چھرے کا آشکار کردیا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے جنرل قاآنی کو قتل کرنے کی دھمکی پر شدید رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کوفروغ دینے کے سلسلے میں امریکہ کی حقیقت اور ماہیت دن بدن آشکار ہورہی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی  نے امریکہ کی طرف سے جنرل قاآنی کو قتل کرنے کی دھمکی پر شدید رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں دہشت گردی کوفروغ دینے کے سلسلے میں امریکہ کی حقیقت اور ماہیت دن بدن آشکار ہورہی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی نمائندے برائن ہک کی جانب سے سپاہ قدس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی کو قتل کرنے کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل اسرائیل دہشت گردانہ کارروائیوں میں فلسطین کے سیاسی اور فوجی رہنماؤں کو بزدلانہ حملوں کا نشانہ بناتا رہا ہے اور اب امریکی حکومت نے اسرائیل کی حکمت عملی کو اپنا لیا ہے جس کا امریکہ کو سنگین تاوان ادا کرنا پڑےگا ۔ ترجمان نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ امریکہ کے دہشت گردانہ اقدام پر خاموش تماشائی نہ بنے بلکہ عالمی برادری کو امریکہ کے غیر قانونی اور دہشت گردانہ اقدام کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ چھپ کر بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے امریکی حکومت کی کمزوری ، بزدلی اور ضعف کی علامت ہیں۔
https://taghribnews.com/vdci53a5vt1a5u2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ