QR codeQR code

صدر ولادیمیر پوتین  مقبوضہ فلسطین کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے

روس کے صدر ولادیمیر پوتین مقبوضہ فلسطین کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔

23 Jan 2020 گھنٹہ 23:07

روسی صدر اس سفر میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے دو طرفہ تعلقات اور علاقہ کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے


روس کے صدر ولادیمیر پوتین مقبوضہ فلسطین کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین  مقبوضہ فلسطین کے دورے پر تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔ روسی صدر اس سفر میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے دو طرفہ تعلقات اور علاقہ کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ روسی صدر کے مشیر نے اس سے قبل  اعلان کیا تھا کہ صدر پوتین کا سفر دو روزہ ہوگا لیکن اب یہ خـبر سامنے آئی ہے کہ روس کے صدر نے تل ابیب کا دورہ مختصر کردیا ہے۔ صدر پوتین فلسطین کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 449045

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449045/صدر-ولادیمیر-پوتین-مقبوضہ-فلسطین-کے-دورے-پر-تل-ابیب-پہنچ-گئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com