تاریخ شائع کریں2020 23 January گھنٹہ 23:01
خبر کا کوڈ : 449044

فرانسیسی صدر میکرون اسرائیل  کے دورے پر سیکیورٹی اہکاروں پر چراغ پا

فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون اسرائیل  کے دورے پر ہیں جہاں اس نے کہا
فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون اسرائیل کے دورے پر ہیں جہاں اس نے چرچ کے دورے کے دوران فرانسیسی اہلکاروں کے ساتھ اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کرسخت برہمی کا اظہار کیا
فرانسیسی صدر میکرون اسرائیل  کے دورے پر سیکیورٹی اہکاروں پر چراغ پا
فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون اسرائیل کے دورے پر ہیں جہاں اس نے چرچ کے دورے کے دوران فرانسیسی اہلکاروں کے ساتھ اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کرسخت برہمی کا اظہار کیا۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون اسرائیل  کے دورے پر ہیں جہاں اس نے چرچ کے دورے کے دوران فرانسیسی اہلکاروں کے ساتھ اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں کو دیکھ کرسخت برہمی کا اظہار کیا۔فرانسیسی صدر میکرون نے انگریزی میں ڈانٹتے ہوئے اسرائیلی سکیورٹی اہلکار سے کہا کہ " باہر جاؤ" جو تم نے میرے سامنے کیا وہ بالکل پسند نہیں آیا۔ سب کو رولز معلوم ہیں ناں؟ یہ قواعد صدیوں سے ہیں، میرے ساتھ فرانسیسی اہلکار ہی رہیں گے، قانون کا احترام کریں۔ فرانسیسی صدر نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ کا بھی دورہ کیا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کا چرچ آف سینٹ این فرانس کی ملکیت ہے، 1967ء میں یہاں اسرائیلی قبضہ کو بھی فرانس اشتعال انگیزی سمجھتا ہے، سلطنت عثمانیہ نے 1856ء میں اس چرچ کو فرانسیسی شہنشاہ نپولین سوئم کو بطور تحفہ دیا تھا۔
اس سے قبل 1996ء میں اس وقت کے فرانسیسی صدر شیراک نے بھی اس چرچ کے دورے پر اسرائیلی اہلکاروں کی اس حرکت پر غصہ ہو کر اپنے جہاز پر جانے کی دھمکی دے دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کے جانے تک چرچ کے اندر نہیں جاؤں گا۔
https://taghribnews.com/vdceeo8eejh8e7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ