QR codeQR code

شہید قاسم سلیمانی نے فلسطینیوں کی مدد میں بنیادی اور اساسی کردار ادا کیا

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات تاریخی اور مضبوط ہیں۔

23 Jan 2020 گھنٹہ 16:13

ایران اور حماس کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ان میں خلل ایجاد نہیں کرسکتی ۔


فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات تاریخی اور مضبوط ہیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے مختلف ممالک کے دورے کے بعد غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور حماس کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ان میں خلل ایجاد نہیں کرسکتی ۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے فلسطینیوں کی مدد میں کوئی کمی باقی نہیں چھوڑی اور ہم آج اتنے مضبوط ہوگئے ہیں کہ ہم اسرائلیوں کا پتھروں کے بجائے راکٹوں سے مقابلہ کررہے ہیں ہمیں مضبوط بنانے میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کا بنیادی اور اساسی کردار ہے اور شہید سلیمانی کے اسی بنیادی کردار کے پیش نظر حماس کے سابق وزیراعظم اور سیاسی شعبہ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ شہید قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں شریک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 449027

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/449027/شہید-قاسم-سلیمانی-نے-فلسطینیوں-کی-مدد-میں-بنیادی-اور-اساسی-کردار-ادا-کیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com