تاریخ شائع کریں2020 21 January گھنٹہ 21:09
خبر کا کوڈ : 448872

امریکہ میں پولیس کی نژاد پرستی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی تنظیموں کے سیکڑوں کارکنوں نے امریکہ کے شہر پورٹ لینڈ میں مظاہرے کیے ہیں۔
امریکی پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف اس مظاہرے کی کال بلیک لائف میٹر اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی دوسری تنظیموں نے دی تھی
امریکہ میں پولیس کی نژاد پرستی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی تنظیموں کے سیکڑوں کارکنوں نے امریکہ کے شہر پورٹ لینڈ میں مظاہرے کیے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق امریکی پولیس کے نسل پرستانہ رویئے کے خلاف اس مظاہرے کی کال بلیک لائف میٹر اور نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی دوسری تنظیموں نے دی تھی۔ مظاہرے کے شرکا نے زمین پر لیٹ کر پولیس کے نسل پرستانہ تشدد کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے لازمی اقدامات کی اپیل کی۔امریکہ میں کرائے جانے والے رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے مطابق چھپن فی صد امریکی شہریوں کا خیال ہے کہ صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں نسلی تعصبات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
جائزے میں کہا گیا ہے کہ دو تہائی امریکیوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں نسل پرستانہ رجحانات  تیزی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdccm4q0i2bq048.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ