تاریخ شائع کریں2020 21 January گھنٹہ 21:04
خبر کا کوڈ : 448871

پاکستان میں نئے چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب کرلیا گیا

پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کے لئے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیش آف پاکستان کے سربراہ اور اراکین کی تقرری کے معاملے پر طویل مذاکرات اور میٹنگوں کے بعد آخرکار حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے لئے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے
پاکستان میں نئے چیف الیکشن کمشنر کا انتخاب کرلیا گیا
پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کے لئے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیش آف پاکستان کے سربراہ اور اراکین کی تقرری کے معاملے پر طویل مذاکرات اور میٹنگوں کے بعد آخرکار حکومت اور اپوزیشن کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے لئے سکندر سلطان راجا کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر قائم کی گئی پارلیمانی کمیٹی کی چیئرپرسن شیریں مزاری نے بتایا کہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سکندر سلطان راجا نئے چیف الیکشن کمشنر ہوں گے - ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا ہوں گے جبکہ سندھ سے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی رکن الیکشن کمیشن ہوں گے اور تینوں ہی نام اتفاق رائے سے طے پائے ہیں۔اس سے پہلے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ایک ترمیمی فہرست حکومت کو ارسال کی تھی اور اسی کے بعد ہی الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پراتفاق ہوا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcbzwba8rhbawp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ