تاریخ شائع کریں2020 21 January گھنٹہ 15:36
خبر کا کوڈ : 448850

عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک دھماکے

عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ داغے گئے ہیں۔
عراق سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون (الخضرا) میں امریکی سفارت خانے کے قریب دو سے تین راکٹ  داغے گئے ہیں
عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے نزدیک دھماکے
عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں امریکی سفارت خانے کے قریب تین راکٹ داغے گئے ہیں۔
عراق سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون (الخضرا) میں امریکی سفارت خانے کے قریب دو سے تین راکٹ  داغے گئے ہیں۔
راکٹ حملوں کے وقت امریکی سفارت خانے سے منسلک کمپلیکس سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے اعلانات کئے گئے اور خطرے کی گھنٹی بجائی گئی۔ ابھی تک ان حملوں میں جانی نقصان کے حوالے سے کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
بعض ذرائع کے مطابق تین راکٹ گرین زون کے اندر گرے ، جس میں سرکاری عمارتیں اور کئی غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں۔
واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی دہشتگردوں نے فضائی حملہ کر کے جنرل قاسم سلیمانی، ابو مہدی المہندس اور ان کے کئی دیگر ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بدلے میں ایران نے 8 جنوری کو عراق میں امریکی دہشتگردی کے دو اڈوں پر درجنوں میزائل داغے۔ ایران کے اس جوابی حملے میں امریکہ کو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی قیمت چکانی پڑی۔
https://taghribnews.com/vdciwva5ut1a5v2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ