تاریخ شائع کریں2020 21 January گھنٹہ 15:23
خبر کا کوڈ : 448844

اسلامی جمہوری ایران، امریکہ اور صیہونی حکومت کے مقاصد کے حصول میں رکاوٹ ہے

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک اسلامی جہموریہ ایران کی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہیں
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک اسلامی جہموریہ ایران کی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہیں
اسلامی جمہوری ایران، امریکہ اور صیہونی حکومت کے مقاصد کے حصول میں رکاوٹ ہے
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک اسلامی جہموریہ ایران کی فوجی طاقت سے خوفزدہ ہیں۔
علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ عالمی سامراج اور خاص طور سے امریکہ اور صیہونی حکومت ایران کو اپنے ناجائز مفادات کے حصول کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں ایران کی ترقی و پیشرفت کی راہ میں طرح طرح کی مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔علامہ ساجد علی نقوی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے قتل سمیت مغربی ایشیا میں امریکہ کے جنگ پسندانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ بات پوری طرح واضح ہوگئی ہے کہ امریکہ کسی بھی عالمی قانون اور ضابطے کا پابند نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان، عراق اور شام جیسی صورتحال دیگر اسلامی ملکوں میں پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم ایران ان کے  مقاصد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے اور ان کی یہ سازشیں اب تک کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcbawbaarhbawp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ