QR codeQR code

سیستان میں سیلاب زدگان کی مدد میں شیعہ سنی وحدت مثالی ہے

اہلسنت سیستان و بلوچستان کی عوام کے نمائندہ " مولوی نذیر احمد سلامی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا

21 Jan 2020 گھنٹہ 14:53

ایرانی عوام کے اتحاد اور مدد نے ان تمام مسائل کا مل کر سامنا کیا اور سیستان و بلوچتان کی عوام کو درپیش مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ حکومتی عھدیداران اور سپاہ پاسداران کی جانب سے کیے گئے اقدامات غیر معمولی تھے۔


سیستان میں سیلاب زدگان کی مدد میں شیعہ سنی وحدت کی مثالی ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں اہلسنت سیستان و بلوچستان کی عوام کے نمائندہ " مولوی نذیر احمد سلامی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، گذشتہ چند دنوں میں سیستان و بلوچستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے صوبے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ اگرچہ کہ اس سیلاب میں جانی نقصان بہت کم ہوا لیکن مالی نقصان بہت زیادہ تھا۔ گھروں کا بہہ جانا یا گھروں میں پانی کے بھر جانے کی وجہ سے گھریلوں ساز و سامان خراب ہوگیا تھا۔
لیکن ایرانی عوام کے اتحاد اور مدد نے ان تمام مسائل کا مل کر سامنا کیا اور سیستان و بلوچتان کی عوام کو درپیش مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔ حکومتی عھدیداران اور سپاہ پاسداران کی جانب سے کیے گئے اقدامات غیر معمولی تھے۔ عوام کی جانب سے ایک دوسرے کی بغیر کسی مذہبی یا لسانی تفریق کے مدد کی گئی جس کی مثال کہیں نہیں ملتی اور ایران میں شیعہ وسنی اتحاد کا مظہر بن کر دنیا کے سامنے ظاہر ہوئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 448838

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/448838/سیستان-میں-سیلاب-زدگان-کی-مدد-شیعہ-سنی-وحدت-مثالی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com