تاریخ شائع کریں۳۰ دی ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۹:۴۵
خبر کا کوڈ : 448760

امریکی افواج عراق سے انخلاء کیلیے جلد از جلد بوریا بستر باندھ لیں

عراق کی استقامتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج بالخصوص امریکی دہشتگرد جلد از جلد ملک سے باہر نکلنے کی تیاری کریں۔
عراق کی استقامتی تنظیم کتائب حزب اللہ کے ترجمان محمد محیی نے اتوار کی شب امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کو ملک سے باہر نکال دیئے جانے پر مبنی پارلیمانی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا
امریکی افواج عراق سے انخلاء کیلیے جلد از جلد بوریا بستر باندھ لیں
عراق کی استقامتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج بالخصوص امریکی دہشتگرد جلد از جلد ملک سے باہر نکلنے کی تیاری کریں۔
عراق کی استقامتی تنظیم کتائب حزب اللہ کے ترجمان محمد محیی نے اتوار کی شب امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کو ملک سے باہر نکال دیئے جانے پر مبنی پارلیمانی فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکیوں کی غیر قانونی موجودگی کے خاتمے کے لئے اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے۔انہون نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی حکومت کے ذریعے کتائب حزب اللہ کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست کی شامل کئے جانےسے کچھ ہونے والا نہیں ہے اور وہ اپنی سیاسی، اجتماعی اور دیگر سرگرمیوں کو تمام تر قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ تین جنوری کو امریکہ نے ایک دہشتگردانہ کارروائی کرتے ہوئے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اورعراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس کو انکے ساتھیوں کے ہمراہ بغداد ایئر پورٹ کے قریب شہید کر دیا تھا جس کے دو دن بعد یعنی پانچ جنوری کو عراقی پارلیمنٹ نے امریکی دہشتگردوں کو ملک سے باہر نکالنے کے لئے ایک بل منظور کیا تھا۔عراق کی تمام استقامتی تنظیموں نے پارلیمنٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک سے امریکی دہشتگردوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا تھا۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس