تاریخ شائع کریں2020 20 January گھنٹہ 19:38
خبر کا کوڈ : 448758

صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان تک عھدے پر کام کرتا رہوں گا

قومی حکومت کی قانونی حثیت بدستور برقرار ہے اور کسی کو اس بارے میں سوال اٹھانے کا حق نہیں
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان تک وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان تک عھدے پر کام کرتا رہوں گا
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان تک وہ اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
پیر کے روز کابل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ قومی حکومت کی قانونی حثیت بدستور برقرار ہے اور کسی کو اس بارے میں سوال اٹھانے کا حق نہیں۔افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو نے امریکہ اور طالبان کے درمیان نام نہاد امن معاہدے کے امکان کے بارے میں کہا کہ امن کی خواہش فردی نہیں اجتماعی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری افغان قوم امن چاہتی ہے اور امن کی کوششوں میں اسے بھی شریک کیا جانا چاہیے۔عبداللہ عبداللہ نے وزارت امن کے اس بیان پر کڑی نکتہ چینی کی کہ امن کی تمام کوششیں صرف اور صرف اس وزارت خانے کے تحت انجام پانا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت امن کی مذاکراتی ٹیم کو طالبان کے ساتھ اکیلے مذاکرات کرنے کا حق حاصل نہیں۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغانستان کے صدر اشرف غنی نے وزارت امن کے ذریعے امن کے عمل کو آگے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcftcdjcw6djea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ