تاریخ شائع کریں2020 20 January گھنٹہ 19:10
خبر کا کوڈ : 448753

سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف پاکستان میں مظاہرے جاری

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
راولپنڈی، اسلام آباد کے باشندوں نے  کل شام خطے میں امریکی دہشتگردی اور اسکے جارحانہ اقدامات کے خلاف امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا
سردار قاسم سلیمانی کی شہادت کے خلاف پاکستان میں مظاہرے جاری
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد کے باشندوں نے  کل شام خطے میں امریکی دہشتگردی اور اسکے جارحانہ اقدامات کے خلاف امریکی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی پرچم کو نذر آتش کر کے امریکہ سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی دہشتگردوں کو خطے سے فوری طور پر باہر نکل جانا چاہئے۔انہوں نے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی جانفشانیوں کی قدردانی کرتے ہوئے انکو شہید کئے جانے کی غرض سے بغداد ایئر پورٹ پر انجام پانے والے امریکی دہشتگرانہ حملے کی شدید مذمت کی۔
پاکستان میں امریکہ مخالف مظاہرے ایسے میں جاری ہیں کہ امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز ہندوستان کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچیں۔
https://taghribnews.com/vdcamanye49ny01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ