تاریخ شائع کریں2020 19 January گھنٹہ 20:41
خبر کا کوڈ : 448666

چین نے لڑاکا طیاروں کو خطرناک ہتھیاروں سے مسلح کرنا شروع کردیا

ہانگ کانگ کے ایک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ چین نے جدید لڑاکا طیاروں کو لیزر ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے اخبار " ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ " کی ایک تازہ خبر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین نے جدید لڑاکا طیاروں کو لیزر ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی تیاری شروع کردی ہے جو ڈاگ فائٹ (لڑاکا طیاروں کی دُوبدو لڑائی) میں دشمن طیاروں کو پلک جھپکتے میں فضا میں ہی تباہ کر ڈالیں گے۔ اس طرح یہ طیارے نہ صرف اپنی حفاظت خود کرسکیں گے بلکہ غیر مسلح فوجی طیاروں کے محافظ بھی بن سکیں گے۔
اس خبر میں چینی فوج (پیپلز لبریشن آرمین) کے زیرِ انتظام چلنے والی ایک ویب سائٹ پر آنے والے حالیہ اشتہارات کا حوالہ دیا گیا ہے جن میں لڑاکا طیاروں پر تنصیب کے قابل لیزر اور متعلقہ کنٹرول سافٹ ویئر فروخت کرنے والے مقامی (چینی) اداروں سے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں۔  اطلاعات یہ لیزر ہتھیار جدید ترین چینی ساختہ لڑاکا طیاروں پر نصب کیے جائیں گے۔ ان میں 15 فلائنگ شارک ، جے 20 مائٹی ڈریگن اور ژیان وائی 20 ہیوی ٹرانسپورٹ جیسے اہم نام قابلِ ذکر ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcd9j0o9yt0o96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ