تاریخ شائع کریں2020 19 January گھنٹہ 20:00
خبر کا کوڈ : 448662

یمنی فورسز کے سعودی فوج پر حملے میں ہلاکتوں میں اضافہ

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مارب میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کرکے دو سو بیس سعودی اور اتحادی فوجیوں
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مارب میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کرکے دو سو بیس سعودی اور اتحادی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
یمنی فورسز کے سعودی فوج پر حملے میں ہلاکتوں میں اضافہ
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ مارب میں جارح سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں سے حملہ کرکے دو سو بیس سعودی اور اتحادی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
اسکائی نیوز نے خبردی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائلی حملے میں سعودی اتحاد کے نوے فوجی ہلاک اور ایک سو تیس زخمی ہوئے ہیں۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے بھی خبردی ہے کہ اس حملے میں صوبہ مارب میں یمن کی مفرور اور معزول حکومت سے وابستہ ایک بڑی فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا گیا۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ صوبہ مارب دارالحکومت صنعا کے شمال مشرق میں واقع ہے ۔
سعودی اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی اوران کے جارحانہ حملوں کے بعد یمن کی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے ایک بار پھر یمن کی معزول اور مفرور حکومت اور جارح سعودی اتحاد کے فوجی اڈوں پر حملے تیز کردئے ہیں۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں نو اہم اہداف کو نشانے پر لے لیا گیا ہے ۔ یمنی فوج نے یہ حملہ ایک ایسے وقت کیا ہے جب جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف علاقوں پر ہوائی اور توپخانوں سے حملے کئے ہیں۔ جارح سعودی اتحاد نے سنیچر کو بھی صوبہ الحدیدہ کے محصور شہر الدریہمی پر توپخانے سے گولہ باری کی۔ جارح سعودی اتحاد کے توپخانوں نے الحدیدہ کے مشرق میں واقع شہر حبس پر بھی گولہ باری کی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دسمبر دوہزار اٹھارہ میں اسٹاک ہوم میں یمنی اور سعودی وفود کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ اور الحدیدہ بندرگارہ میں فائربندی نافذ ہوگی لیکن جارح سعودی اتحاد نے ایک دن بھی اس فائربندی کا احترام نہیں کیا۔ علاوہ ازیں یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے بھی گذشتہ برس ستمبر میں مشروط جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے بدستور یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا۔
دسمبر دوہزار اٹھارہ میں الحدیدہ میں فائربندی کے نفاذ کے بعد سے جارح سعودی اتحاد اب تک تیس ہزار سے زائد بار فائربندی کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjmoex8uqexmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ