تاریخ شائع کریں2020 19 January گھنٹہ 19:55
خبر کا کوڈ : 448661

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی کا یورپ کی منافقانہ رویے پر شدید ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے یورپی ممالک کی غیر منصفانہ قرار دے دیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے یورپی ممالک کی غیر منصفانہ رفتارپر مشترکہ ایٹمی معاہدے کی شق 37 کے مطابق ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کرنے کی دھمکی دی ہے
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر لاریجانی کا یورپ کی منافقانہ رویے پر شدید ردعمل
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے یورپی ممالک کی غیر منصفانہ رفتارپر مشترکہ ایٹمی معاہدے کی شق 37 کے مطابق ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے یورپی ممالک کی غیر منصفانہ رفتارپر مشترکہ ایٹمی معاہدے کی شق 37 کے مطابق ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کرنے کی دھمکی دی ہے۔
لاریجانی نے شہید میجر جنرل سلیمانی کی امریکہ کے بزدلانہ ہوائی حملے میں مظلومانہ شہادت اور سپاہ اسلام کے عظیم کمانڈر کے ساتھ قوم کی محبت اور عشق کے تاریخی جلوے اس بات کامظہر ہیں کہ قوم اسلام اور انقلاب کی حمایت میں شہیدوں کے راستہ پرگامزن ہے۔
اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ شہید سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکہ کا اصل اور بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے مزید نمایاں ہوگیا ہے اور خطے میں امریکی فوج کی موجودگی علاقائی اقوام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کرکے دنیا پر جنگل کی حکمرانی مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ لاریجانی نے ایرانی قوم کی بیداری اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکیمانہ بیانات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کا اللہ تعالی کی امداد اور نصرت پر یقین ہے جبکہ بعض عرب حکومتیں امریکہ کی طاقت پر ناز کررہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بعض عرب ممالک امیرکہ کے ساتھ ملکر خطے کے امن و اماں کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ لاریجانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں شریک تین یورپی ممالک فرانس ، جرمنی اور برطانیہ کی روش کو غیر ذمہ دارانہ اور غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کی شق 37 کی روشنی میں بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ساتھ تعاون پر نظر ثانی کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم یورپی ممالک کی منہ زوری کا مقابلہ کرنے کے لئۓ آمادہ ہیں یورپی یونین مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئۓ گئے اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے بجائے صرف ایران کو نصیحتیں کررہے ہیں جبکہ معاہدے پر عمل ایران کے لئے نہیں بلکہ فریقین کے لئے ضروری ہے۔
https://taghribnews.com/vdciqva5zt1a5q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ