تاریخ شائع کریں2020 19 January گھنٹہ 14:53
خبر کا کوڈ : 448630

شالی کوریا کے جدیدترین ہتھیاروں کے حصول نے امریکہ کو خوف میں مبتلا کردیا ہے

امریکا وائس چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جان ہائیٹن نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے
امریکا کے دوسرے سب سے بڑے فوجی عہدیدار جان ہائیٹن نے شمالی کوریا کی تیز رفتار اسلحہ جاتی پیشرفت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کم جونگ اون کے دور حکومت میں میزائل تجربات میں تیزی اور اضافہ ہوا ہے
شالی کوریا کے جدیدترین ہتھیاروں کے حصول نے امریکہ کو خوف میں مبتلا کردیا ہے
امریکا کے دوسرے سب سے بڑے فوجی عہدیدار جان ہائیٹن نے شمالی کوریا کی تیز رفتار اسلحہ جاتی پیشرفت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کم جونگ اون کے دور حکومت میں میزائل تجربات میں تیزی اور اضافہ ہوا ہے۔
امریکا وائس چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جان ہائیٹن نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے پہلے رہنما کیم ایل سونگ کے دور میں پیونگ یانگ نے صرف نو میزائل تجربات کئے تھے اور ان کے بعد کیم جونگ ایل کے دور بھی صرف بائیس میزائل تجربات کئے گئے لیکن شمالی کوریا کے موجودہ رہنما کیم جونگ اون کے دور حکومت میں شمالی کوریا نے سڑ سٹھ میزائل تجربات کئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہےکہ پیونگ ایٹمی ہتھیاروں تک رسائی کے لئے بہت تیزی سے قدم آگے بڑھا رہا ہے - امریکی جنرل ہائیٹن کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا ہرملک سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ نئے نئے میزائل تیار کررہا ےہ اور اپنی اسلحہ جاتی طاقت میں اضافہ کررہا ہے - شمالی کوریا نے دوہزار انیس میں چودہ میزائل تجربات کئے تھے اور اس نے دھمکی دی تھی کہ دوہزار بیس کے آغاز میں ایک غیر معمولی اور بڑا تجربہ کرے گا لیکن ابھی تک یہ تجربہ نہیں ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcexv8e7jh8epi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ