تاریخ شائع کریں۲۹ دی ۱۳۹۸ گھنٹہ ۱۴:۴۹
خبر کا کوڈ : 448628

پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اس کی بحالی کیلیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھیں گے۔
پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور اب بھی اسی ضمن میں کردار ادا کر رہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے درست تشخص کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے موٴثر استعمال کی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اس کی بحالی کیلیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا
پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ کرپشن اور مافیا کو ختم کرنے کے لیے آخری حد تک لڑائی جاری رکھیں گے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے وفد کی ملاقات کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پرچیلینجز کا سامنا ہے، پاکستان ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے اور اب بھی اسی ضمن میں کردار ادا کر رہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے درست تشخص کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کے موٴثر استعمال کی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخ کی سب سے مشکل معاشی صورت حال سے نکل آیا ہے، مالیاتی خسارہ کم ہو چکا ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، 1960 کے بعد پہلی مرتبہ ہماری حکومت نے صنعتوں کی بحالی کو ترجیح دی۔
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف اور وفاقی حکومت نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے، دنیا کو باور کروایا جائے کہ سلامتی کونسل کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل اقوام عالم کا فریضہ ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس