تاریخ شائع کریں۲۸ دی ۱۳۹۸ گھنٹہ ۲۳:۳۰
خبر کا کوڈ : 448581

عراقی سیکورٹی فورس نے داعش کے نامور دہشتگرد کو ہلاک کردیا

عراق کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے داعش کے اہم سرغنہ کو اس کے متعدد ساتھیوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
بغداد میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ طارمیہ کے پہاڑی علاقے میں چھے گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں داعش کا اہم سرغنہ ابا اسحاق اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا
عراقی سیکورٹی فورس نے داعش کے نامور دہشتگرد کو ہلاک کردیا
عراق کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے داعش کے اہم سرغنہ کو اس کے متعدد ساتھیوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
 بغداد میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ طارمیہ کے پہاڑی علاقے میں چھے گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں داعش کا اہم سرغنہ ابا اسحاق اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔
ابا اسحاق نے سن دوہزار سولہ سے اب تک عام شہریوں کے خلاف انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور عراق کے سیکورٹی اداروں کو کافی عرصے سے اس کی تلاش تھی۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بغداد کے السنک نامی پل کے قریب کم سے کم چار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے مختلف علاقوں میں پچھلے چند ہفتوں کے دوران دھماکوں اور فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔عراق کا دارالحکومت بغداد پچھلے دنوں ملک میں ہونے والے مظاہروں کا اہم ترین مرکز بھی رہا ہے۔
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس