تاریخ شائع کریں2020 18 January گھنٹہ 19:43
خبر کا کوڈ : 448565

الحشد الشعبی کے خوف سے امریکی فوجی اپنی بیسز میں محصور

عراق کی النہرین ویب سائٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے رکن کریم علیوی نے کہا ہے
عراق میں امریکی فوجی چھاؤنیاں امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے لئے جیلوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔یہ بات عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہی ہے۔
الحشد الشعبی کے خوف سے امریکی فوجی اپنی بیسز میں محصور
عراق میں امریکی فوجی چھاؤنیاں امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے لئے جیلوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔یہ بات عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے کہی ہے۔
عراق کی النہرین ویب سائٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ میں الفتح الائنس کے رکن کریم علیوی نے کہا ہے کہ امریکہ کے باوردی دہشتگردوں کے دل میں عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا ایسا خوف پیدا ہو گیا ہے کہ وہ اپنے ملٹری بیسز سے باہر نہیں نکلتے، اور ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار رہتے ہیں۔
کریم علیوی نے کہا ہے کہ اب دوبارہ امریکہ کے ساتھ سیکورٹی تعاون کا امکان نہیں ہے اور ملک سے امریکی دہشتگردوں کو نکالنے پر مبنی عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
الفتح الائنس کے اس نمائندے نے کہا ہے کہ عراق کو اپنی سیکورٹی کے لئے امریکہ کی ضرورت نہیں ہے اور ملک کی فوج، عوامی رضاکار فورس اور دیگر سیکورٹی فورسز عراق کو تحفظ فراہم کرنے کی پوری توانائی رکھتی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ تین جنوری کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکہ نے ایک دہشتگردانہ کارروائی کی۔ امریکی صدر کے براہ راست حکم سے انجام پانے والی اس دہشتگردانہ کارروائی میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہید ہوئے تھے جس کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے ایک بل پاس کر کے امریکہ کے ساتھ جاری سیکورٹی معاہدے کو ختم کر دیا اور اسے ملک سے باہر نکل جانے کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔
https://taghribnews.com/vdcb0wbasrhbasp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ