QR codeQR code

فرانسیسی صدر میکرون مظاہرین کو گھیر لیا تشدد کی کوشش

میکرون تھیٹر میں اپنی اہلیہ برجیٹ کے ساتھ جمعہ دیر رات آئے تھے اور اسی دوران مظاہرین تھیٹر کے پاس جمع ہو گئے

18 Jan 2020 گھنٹہ 18:50

فرانس کے صدر امانوئل میکرون کو پیرس کے ’بوفیس ڈونارڈ تھیٹر ‘ سے اس وقت سیکورٹی فورسز نے بحفاظت باہر نکالا جب مظاہرین بلڈنگ میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے


فرانس کے صدر امانوئل میکرون کو پیرس کے ’بوفیس ڈونارڈ تھیٹر ‘ سے اس وقت سیکورٹی فورسز نے بحفاظت باہر نکالا جب مظاہرین بلڈنگ میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے۔
فرانسیسی میڈیا بی ایف ایم ٹی وی نشریات کے مطابق مسٹر میکرون تھیٹر میں اپنی اہلیہ برجیٹ کے ساتھ جمعہ دیر رات آئے تھے اور اسی دوران مظاہرین تھیٹر کے پاس جمع ہو گئے۔ مظاہرین نے عمارت کے اندر گھسنے کی کوشش کی لیکن سیکورٹی فورسز نے انہیں اندر جانے سے روکتے ہوئے صدر میکرون کے لئے سیکورٹی گھیرا بنایا اور انہیں دوسری طرف سے بحفاظت باہر نکال لیا۔
قابل غور ہے کہ فرانس حکومت کی پنشن اصلاحات پالیسیوں کے خلاف گذشتہ 5 دسمبر سے لاکھوں افراد مظاہرہ کر رہے ہیں اور اسی کڑی میں نقل و حمل کے سیکشن میں کام کرنے والے ورکرز بھی ہڑتال پر ہیں جس سے عام شہریوں کو ٹریفک سے متعلق زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس کے علاوہ فرانس میں یلو جیکٹ مظاہرے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے وسط میں مہنگائی اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے جو بعد میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہو گئے۔ مظاہرین صدر امانوئل میکرون کی اقتصادی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 448562

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/448562/فرانسیسی-صدر-میکرون-مظاہرین-کو-گھیر-لیا-تشدد-کی-کوشش

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com