تاریخ شائع کریں2020 18 January گھنٹہ 18:34
خبر کا کوڈ : 448556

پرویز مشرف کی اپیل کو مدعی کے خود پیش نہ ہونے نہیں سنا جاسکتا

جنرل پرویز مشرف کی اپیل کو مدعی کے خود پیش نہ ہونے کی بنیاد پر واپس کردیا اور کہا ہے
سپریم کورٹ آف پاکستان نے خصوصی عدالت کی جانب سے سنائے گئے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل کو سننے سے انکار کردیاہے
پرویز مشرف کی اپیل کو مدعی کے خود پیش نہ ہونے نہیں سنا جاسکتا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے خصوصی عدالت کی جانب سے سنائے گئے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل کو سننے سے انکار کردیاہے
پاکستانی میڈیاکے مطابق سپریم کورٹ کے دفتر نے سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی اپیل کو مدعی کے خود پیش نہ ہونے کی بنیاد پر واپس کردیا اور کہا ہے کہ اس اپیل کو نہیں سنا جاسکتا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے بیماری کے باعث استثنا مانگا اور اپیل دائر کرنے کے لئے وقت بھی مانگا ہے جو منظور نہیں کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ مجرم کا اپیل سے پہلے خود کو قانون کے حوالے نہ کرنا سپریم کورٹ کے فیصلوں کی نفی ہے لہذا اپیل کنندہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل کرسکتا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے قواعد کے مطابق عدالت عظمی کسی بھی سزا یافتہ شخص کی اپیل اس وقت تک قبول نہیں کرے گی جب تک وہ خود عدالت میں پیش نہ ہو۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی ایک خصوصی عدالت نے گذشتہ سترہ دسمبر کو پرویزمشرف سنگین غداری کیس کے مختصر فیصلے میں انہیں سزائے موت سنائی تھی۔ 
https://taghribnews.com/vdcbswba0rhbasp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ