تاریخ شائع کریں2020 18 January گھنٹہ 18:29
خبر کا کوڈ : 448555

پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے خطے میں موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا

آل پارٹیز کانفرنس کے رہنماوں علامہ احمد اقبال رضوی، میاں آصف محمود اخوانی، ایوب مغل ، بابو نفیس احمد انصاری اور دیگر کا کہنا تھا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ایران امریکہ کشیدگی کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، مدارس اور طلباء تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی
پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے خطے میں موثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ایران امریکہ کشیدگی کے بعد خطے کی موجودہ صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین، مدارس اور طلباء تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
آل پارٹیز کانفرنس کے رہنماوں علامہ احمد اقبال رضوی، میاں آصف محمود اخوانی، ایوب مغل ، بابو نفیس احمد انصاری اور دیگر کا کہنا تھا کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، شہید قاسم سلیمانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امریکہ اور اس کے حواریوں کا نشانہ پاکستان ہے، ہماری خواہش ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کی نمائندگی کرے، مقررین نے اپنے خطاب میں عالم اسلام کی وحدت پر زور دیا، رہنماوں نے مسلمانوں کے تمام مسائل کا ذمہ دار امریکہ کو قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی، امریکہ کے خلاف اس جنگ میں ہم ایران کے ساتھ ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcamanym49nym1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ