تاریخ شائع کریں2020 17 January گھنٹہ 14:39
خبر کا کوڈ : 448453

عراق میں امریکی فوج کے انخلاء کی حمایت میں ملین مارچ

عراق میں موجود اسلامی مزاحمتی گروپس نے لبیک کہتے ہوئے جمعے کے روز امریکہ مردہ باد ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا
عراق کی مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے عراق سے امریکی فوج کے انخلا اور خطے میں امریکہ کی دہشت گردانہ پالیسیوں کے خلاف جمعہ کے دن احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے
عراق میں امریکی فوج کے انخلاء کی حمایت میں ملین مارچ
عراق کی مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے عراق سے امریکی فوج کے انخلا اور خطے میں امریکہ کی دہشت گردانہ پالیسیوں کے خلاف جمعہ کے دن احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سید مقتدی صدر کی امریکہ مخالف ملین مارچ پر مبنی کال کے جواب میں پورے عراق میں موجود اسلامی مزاحمتی گروپس نے لبیک کہتے ہوئے جمعے کے روز امریکہ مردہ باد ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جن میں الفتح اتحاد، عصائب اھل الحق، کتائب حزب اللہ، النجباء اور دوسرے اسلامی مزاحمتی گروپس بھی شامل ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ کی خاتون رکن عالیہ نصیف نے کہا ہے کہ عراقی عوام جمعے کے روز پورے عراق میں ملین مارچ کا انعقاد کریں گے جس میں ملکی آزادی اور خودمختاری کی فریاد بلند ہو گی۔
عالیہ نصیف نے سائرون سیاسی اتحاد کے سربراہ سید مقتدی صدر کیطرف سے عراق میں امریکی موجودگی کیخلاف جمعے کے روز ملین مارچ کی دی گئی کال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پرامریکی قبضہ ایک ناسور کی حیثیت رکھتا ہے جو عراقیوں کو جسمانی اور روحانی اذیتیں پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لاکھوں عراقی عوام پورے عراق میں منعقد ہونیوالے ملین مارچ میں عراق سے امریکی انخلاء کا مطالبہ کریں گے اور آزادی اور خودمختاری پر مشتمل اپنے حقیقی مطالبے کو دنیا تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومھدی المھندس کی شہادت کو امریکہ کی کھلی ریاستی دہشتگردی قراردیا اور کہا کہ اس عظیم مجاہد اور اسلامی مزاحمتی محاذ کے دوسرے شہداء کی شہادت کے ذریعے پوری کی پوری عراقی قوم امریکہ کیخلاف عراقی پرچم تلے جمع ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلامی مزاحمتی محاذ کے معروف رہنما سید مقتدی صدر کی امریکہ مخالف ملین مارچ پر مبنی کال کے جواب میں الفتح اتحاد، عصائب اھل الحق، کتائب حزب اللہ، النجباء اور دوسرے اسلامی مزاحمتی گروپس بھی شامل ہیں۔
حزب اللہ عراق کا کہنا ہے کہ ہم عراق اور خطے سے امریکی فوج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کرتے ہیں اور امریکہ کو خطے سے نکال کرہی دم لیں گے۔
https://taghribnews.com/vdchm6nkx23nkkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ