تاریخ شائع کریں2020 16 January گھنٹہ 18:34
خبر کا کوڈ : 448386

الحدیدہ کے رہایشی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بدترین بمباری

یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے کئی رہائشی علاقوں پر بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے گولہ باری کی ہے -
جارح سعودی اتحاد نے جمعرات کو ایک بار پھر یمن کے مغربی علاقے الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی ہے ۔
الحدیدہ کے رہایشی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بدترین بمباری
جارح سعودی اتحاد نے جمعرات کو ایک بار پھر یمن کے مغربی علاقے الحدیدہ میں فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی ہے ۔
یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ جارح سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے کئی رہائشی علاقوں پر بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے گولہ باری کی ہے -
ابھی تک جارح سعودی اتحاد کی اس جارحیت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی  ہیں-
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں فائربندی کے  بعد سے  اب تک تیس ہزار بار سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے -
اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو اسٹاک ہوم میں یمنی فوج اور جارح سعودی اتحاد کے درمیان الحدیدہ صوبے میں فائربندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس فائربندی کا احترام نہیں کیا -
https://taghribnews.com/vdcc44q0e2bq018.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ