تاریخ شائع کریں2020 15 January گھنٹہ 23:20
خبر کا کوڈ : 448333

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر اعظم سے ملاقات و گفتگو کی ہے
انرجی کے شعبے میں تعاون اور اہمترین علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ایران کے وزیر خارجہ رائے سینا اجلاس اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو نئی دہلی پہنچے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی بھارتی وزیراعظم سے ملاقات
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر اعظم سے ملاقات و گفتگو کی ہے
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اس ملاقات میں باہمی تعلقات ، اقتصادی و تجارتی میدانوں خاص طور سے انرجی کے شعبے میں تعاون اور اہمترین علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ایران کے وزیر خارجہ رائے سینا اجلاس اجلاس میں شرکت کے لئے منگل کو نئی دہلی پہنچے۔ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں رائے سینا ڈائیلاگ اجلاس کے موقع پر افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب ، جرمنی کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نیلسن آنین اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف سے بھی ملاقات کی اور اہم علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔پانچواں رائے سینا ڈائیلاگ اجلاس منگل سے نئی دہلی میں شروع ہوا ہے اور جمعرات تک جاری رہے گا۔اس اجلاس میں دنیا کے ایک سو تین ملکوں کے سات سو وفود شریک ہیں جن میں دنیا بھر کی سیاسی ، اقتصادی ، سائنسی اور ثقافتی شخصیات موجود ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcexv8exjh8exi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ