تاریخ شائع کریں2020 15 January گھنٹہ 22:28
خبر کا کوڈ : 448323

مولانا سید نیاز نقوی کا شہید سردار قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام

سید نیاز نقوی نے اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی کے ساتھ امریکہ کی دیرینہ اور گہری دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
پاکستان کے وفاق المدارس کے نائب سربراہ نے سپاہ اسلام کے مایہ ناز اور عظیم کمانڈر میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے
مولانا سید نیاز نقوی کا شہید سردار قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام
پاکستان کے وفاق المدارس کے نائب سربراہ نے سپاہ اسلام کے مایہ ناز اور عظیم کمانڈر میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی کی مظلومانہ شہادت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاق المدارس کے نائب سربراہ حجۃ الاسلام سید نیاز نقوی نے سپاہ اسلام کے مایہ ناز اور عظیم کمانڈر میجر جنرل شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت پررہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
سید نیاز نقوی نے اپنے پیغام میں انقلاب اسلامی کے ساتھ امریکہ کی دیرینہ اور گہری دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس سے پہلے بھی ایرانی عوام کے خلاف ہولناک جرائم کا متعدد بار ارتکاب کیا ہے اور ایرانی عوام نے اسے منہ توڑ جواب بھی دیئے ہیں اور اس بار بھی ایرانی عوام اور سپاہ اسلام کے غیور اور بہادر جوان جنابعالی کی سرپرستی میں امریکہ کو مناسب وقت پر مناسب جواب دیں گے۔ حجۃ الاسلام سید نیاز نقوی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کے ساتھ ایک بار پھر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
https://taghribnews.com/vdcdxj0osyt0os6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ