تاریخ شائع کریں2020 15 January گھنٹہ 18:49
خبر کا کوڈ : 448305

امریکی فوجیوں کو نکالا تو نیو یارک فیڈرل بینک میں عراق کے اکاؤنٹ منجمد کردیں گے

وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق عراق پٹرول کی فروخت سے حاصل شدہ زرِمبادلہ کو نیویارک فیڈرل بینک میں رکھتا ہے
امریکہ نے عراقی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالا تو ہم نیو یارک فیڈرل بینک میں اس کے اکاؤنٹ منجمد کردیں گے۔
امریکی فوجیوں کو نکالا تو نیو یارک فیڈرل بینک میں عراق کے اکاؤنٹ منجمد کردیں گے
امریکہ نے عراقی انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالا تو ہم نیو یارک فیڈرل بینک میں اس کے اکاؤنٹ منجمد کردیں گے۔
وال اسٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق عراق پٹرول کی فروخت سے حاصل شدہ زرِمبادلہ کو نیویارک فیڈرل بینک میں رکھتا ہے،امریکہ کے نیویارک فیڈرل بینک نے عراق کے مرکزی بینک کے اثاثوں کی مقدار سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کیں تاہم عراق کے مرکزی بینک کے جاری کردہ حالیہ مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق 2018 کے آخر تک بینک کے نیویارک فیڈرل بینک میں اوورنائٹ ڈپازٹ کی مقدار 3 ارب ڈالر کے لگ بھگ تھی۔
واضح رہے کہ امریکہ نے یہ دھمکی عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے قانون کی منظوری اور عراقی عوام کی جانب سے امریکی افواج کے انخلا کے مطالبے کے بعد دی ہے۔ امریکہ خطے میں جاری عدم استحکام ، کشیدگی اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب بنا ہوا ہے اور علاقائی عوام اور حکومتیں امریکی افواج کی موجودگی سے متنفر ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdzj0okyt0os6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ