تاریخ شائع کریں2020 15 January گھنٹہ 16:08
خبر کا کوڈ : 448294

عراق کی تمام سیاسی جماعتیں امریکی فوج کے اخراج پر متفق ہیں

عراق کی مختلف سیاسی شخصیات اور جماعتوں نے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے بل کا خیر مقدم کیا ہے
عراق کی مختلف سیاسی شخصیات اور جماعتوں نے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے بل کا خیر مقدم کیا ہے اس درمیان عراق کی سبھی جماعتوں نے عراقی عوام سے کہا ہے
عراق کی تمام سیاسی جماعتیں امریکی فوج کے اخراج پر متفق ہیں
عراق کی مختلف سیاسی شخصیات اور جماعتوں نے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے بل کا خیر مقدم کیا ہے اس درمیان عراق کی سبھی جماعتوں نے عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو امریکا مخالف ملین مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں
عراق کے کارگزار وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بغداد میں جرمنی کی وزارت خارجہ کے سینیئر عہدیدار فیلپس اکرومین اور بغداد میں جرمن سفیر سے ملاقات میں کہا کہ عراقی حکومت امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل پر مکمل طور پر عمل کرے گی اور امریکی فوج کو عراق سے نکلنا ہوگا - عراق کی حزب اللہ تحریک نے بھی ملک سے امریکی فوج کو نکال دینے کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں بل کی منظوری کے بعد غاصب امریکی فوج کی جارحیتوں میں اضافہ ہوا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب امریکی فوج کو عراق سے باہرجانا ہی ہوگا - اس سے پہلے صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر اور عراق کے اسلامی استقامتی گروہوں عصائب اہل الحق اور النجباء تحریک کے سربراہوں قیس الخزعلی اور شیخ اکرم الکعبی نے عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کی پرزور حمایت کرتے ہوئے عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو پورے ملک میں ہونے والے امریکا مخالف ملین مارچ میں شرکت کریں - عراق کے صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر ، البدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری عصائب اہل الحق اور النجبا کے سربراہوں نے جمعہ کو پورے ملک میں ملین مارچ کی کال دی ہے - مقتدی صدر نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ جارح امریکی فوج نے عراق کی فضائی حدود اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی ہے عراقی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ پوری طرح متحد ہوجائیں اور اپنا عزم و ارادہ فولادی بنا لیجئے اور دنیا والوں پر ثابت کردیجئے کہ عالمی سامرج کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے- گذشتہ تین جنوری کو سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی ، عراق کی عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری کو اپنے ملک سے امریکی فوج کو نکال باہر کرنے کا ایک بل پاس کیا تھا - اس درمیان عراق کے اہل سنت علما کی تنظیم کے سربراہ شیخ خالد الملا نے بھی عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو ہونے والے ملین مارچ میں شرکت کرکے حب الوطنی کا ثبوت پیش کریں انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ہونے والا ملین مارچ سبھی عراقیوں کے لئے اپنی حب الوطنی ثابت کرنے کے لئے ایک بڑا امتحان ہے - عراق کے اہل سنت علما کی تنظیم کے سربراہ شیخ خالد الملا نے سبھی عراقیوں سے کہا کہ وہ امریکا مخالف ملین مارچ میں شرکت کریں اور عراق میں امریکا کی غیر قانونی فوجی موجودگی کے خاتمے پر زور دیں -
https://taghribnews.com/vdcaoanyy49nyu1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ