تاریخ شائع کریں2020 15 January گھنٹہ 15:21
خبر کا کوڈ : 448282

پاکستانی وزیر خارجہ شہاہ محمود قریشی امریکہ پہچ گئے

شاہ محمود قریشی واشنگٹن کے دورے سے قبل اقوامِ متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد امریکی قیادت سے ملاقات کے لیے واشنگٹن بھی جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ وزیراعظم کی ہدایت پر مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے مختلف ممالک کے دورے پر ہیں۔
نیویارک میں موجود عہدیداروں نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر خارجہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب دفتر خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 15 سے 17 جنوری 2020 تک نیو یارک اور واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔
اس دوران محمود قریشی نیویارک میں سیکریٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کی قیادت جبکہ واشنگٹن اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن اور دیگر اعلٰی حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
اپنے حالیہ دورے کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ ایران اور سعودی عرب جا کر ان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کر چکے ہیں 
https://taghribnews.com/vdch66nki23nkid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ